Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsمحکمہ تعلیم کے کلرکوں کی خلاف ضابطہ ترقیوں کی سینیارٹی لسٹ میں...

محکمہ تعلیم کے کلرکوں کی خلاف ضابطہ ترقیوں کی سینیارٹی لسٹ میں تبدیلیوں کا الزام

کراچی : محکمہ تعلیم اسکول ایجوکیشن کراچی میں کلریکل اسٹاف کی سینیارٹی لسٹ میں مبینہ بے ضابگیاں اور میرٹ پر پورا نہ اترنے والے ملازمین کو نوازنے کے الزامات سامنے آئے ہیں ۔

حیرت انگیر طور پر چیف سیکرٹری اور ہائی کورٹ سندھ کے احکامات کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ۔ متاثرہ افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کی سینیارٹی لسٹ میں غیر قانونی تبدیلیاں کی گئیں تاکہ مخصوص ملازمین کو فائدہ پہنچایا جائے ۔

جب کہ اصل سینئر اور حق دار ملازمین کو ترقی کے حق سے محروم رکھا گیا ۔ سینئر ملازمین کا کہنا ہے کہ برسوں خدمات انجام دینے والے افراد کو پست درجے پر رکھتے ہوئے میرٹ کے برخلاف بعض جونیئر ملازمین کو پروموشن دے دی گئی ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری ، نیب اور دیگر اعلیٰ اداروں سے مطالبہ ہے کہ معاملے کی فوری اور شفاف انکوائری کرکے انصاف اور میرٹ کا نظام بحال کیا جائے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین