کراچی : وفاقی جامعہ اردو میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان دورسرے روز بھی تصادم ہوا ہے ، طلبہ تنظیموں کے کارکنان نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
وفاقی جامعہ اردو میں دوسرے روز بھی طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم ہوا ہے ، اس دوران جامعہ میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہیں ۔
جس سے صورت حال کشیدہ ہو گئی ، پولیس کے مطابق صورت حال کو کنٹرول کر کے متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے جامعہ اردو کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کا کہہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی گروہ کے خلاف کارروائی کریں اور ماحول کو ٹھیک کرنے کیلے اقدامات اٹھائیں ۔

