Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsسندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تحت صدسالہ تقریبات

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تحت صدسالہ تقریبات

کراچی : سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تحت صد سالہ تقریبات کے موقع پر سندھ اسکاؤٹس جمبوری کا انعقاد 22 تا 27 دسمبر گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر ابو الحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال کراچی میں کیا جائے گا جب کہ سندھ گرلز اسکاؤٹس جمبور ی کا انعقاد 27 تا 30 دسمبر کیا جائے گا ۔

جمبوریز میں کیمپ کرافٹ ، کمیونٹی ڈیولپمنٹ ، ایجوکیشنل ویزٹ ، ٹینٹ پیچنگ ، بھالا ریس ، اسنیک بال ریس ، چینج دی یونیفارم اور دیگر مقابلہ جات منعقد ہوں گے ۔

مزید برآں افتتاحی تقریب 23دسمبر اور اختتامی تقریب 26 دسمبر جب کہ 24 اور 25 دسمبر کو سب کیمپ ایونٹس کے علاوہ گرانڈ کلچرل شواور گولڈن کیمپ فائر کے اجتماعات بھی منعقد ہوں گے ۔

جمبوری سیکریٹری صوبائی سیکریٹری سید اختر میر جمبوری چیف صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز جب کہ جمبوری سرپرست چیف پیٹرن محمد صدیق میمن اور وفاقی محتسب اعلی انشورنس سید ممتاز علی شاہ ہیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین