Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsحیدرآباد بورڈ کے چیئرمین معطل ‛ زاہد علی چنڑ کو اضافی ذمہ...

حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین معطل ‛ زاہد علی چنڑ کو اضافی ذمہ داری تفویض

کراچی : حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر شجاع احمد معیسر معطل، ڈاکٹر زاہد علی چنڑ کو اضافی چارج دے دیا گیا ۔ 

سندھ حکومت کے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ نے حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد معیسر کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ ان کی معطلی کا فیصلہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں غیر معمولی تاخیر کے باعث کیا گیا ہے جس سے طلبہ کے تعلیمی سیشنز متاثر ہوئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر شجاع احمد معیسر کو سندھ سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1973 اور سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے تحت معطل کیا گیا ہے، اور ان کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک وہ معطل رہیں گے۔

معطلی کے دوران ان کا ہیڈکوارٹر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ ہوگا اور وہ قواعد کے مطابق تنخواہ و مراعات کے حقدار ہوں گے۔

دریں اثنا، سکھر تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر زاہد علی چنڑ کو حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، اور انہیں 30 دن کے اندر امتحانی نتائج جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر زاہد علی چنڑ اس اضافی ذمہ داری کو انکوائری مکمل ہونے یا آئندہ احکامات تک نبھاتے رہیں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین