Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsٹانک ڈویژن میں چوکیدار کو سب انجنیئر کا اضافی چارج دے دیا...

ٹانک ڈویژن میں چوکیدار کو سب انجنیئر کا اضافی چارج دے دیا گیا

ہری پور : ٹانک ڈویژن میں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے چوکیدار کو عارضی طور پر سب انجینئر کا چارج دے دیا گیا ۔ چوکیدار کو گریڈ 16 کے عہدے کا چارج دینے پر بعض حلقوں میں شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دفتر چیف انجینئر (سنٹر)، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا، پشاور کی جانب سے 16 دسمبر 2025 کو جاری کردہ ایک دفتر آرڈر کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ایچ ای سرکل ڈی آئی خان اور ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن ٹانک کی سفارش پر، مسٹر انور سادات (جو بطور آپریٹر کم چوکیدار کام کر رہے ہیں) کو سب انجینئر کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

یہ تقرری عارضی بنیادوں پر عوامی مفاد میں کی گئی ہے اور وہ یہ اضافی ذمہ داریاں اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ تاحکم ثانی انجام دیں گے ۔

اس آفس آرڈر کی کاپی چیف انجینئر (ساؤتھ) پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ، پشاور ، سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ایچ ای سرکل ڈی آئی خان کے علاوہ ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن ٹانک کو بھیجی گئی ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین