کراچی : عبداللہ بن عباس قصبہ موڑ میں امسال 128 طلبہ و طالبات نے قرآن کریم ناظرہ اور ترجمہ مکمل پڑھا ہے جن کے اعزار میں تقریبِ تکیملِ قرآن رکھی گئی ہے جس کے مہمان خصوصی مولانا مفتی منظور احمد مینگل ہونگے ۔ یہ تقریب 15 جنوری کو منعقد کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق مدرسہ عبداللہ بن عباس قصبہ موڑ 5 اے ایل ، نزد عاشنواری ہوٹل میں امسال مجموعی طور پر 128 طلبہ و طالبات نے قرآن کریم ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی سعادت حاصل کی ہے جس کے لئے مدرسہ کی جانب سے ایک عالی شاہ تقریب منعقد کرنے کی تیاری کی گئی ہے ۔
یہ تقریب 15 جنوری بہ روز جمعرات کو بعد نماز عصر منعقد کی جائے گی ۔ تقریب میں مسابقہ حفظ القرآن کریم بھی رکھا گیا ہے ۔ اس تقریب میں قاری ہارون الرشید المتوکل ، قاری شاہ فہد المتوکل ، قاری محمد حنیف حنفی اور مہمان خصوصی مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل ہونگے ۔
مدیر جامعہ مولانا مفتی عنایت الرحمن کی جانب سے اس حوالے سے بھر پور تیاری کی گئی ہے کہ اس تقریب سے اہل علاقہ سمیت دیگر شہر بھر کے علمائے کرام ، طلبہ اور دیگر مدارس کے طلبہ کے لئے انتظامات کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد تک اس ادارے کی کاوشوں کو پہنچایا جا سکے ۔

