Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsگاؤن جب سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعلیم کے ملازم عبدالبشیر آج...

گاؤن جب سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعلیم کے ملازم عبدالبشیر آج ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے

ہری پور : ( رپورٹ : راجا محمد طاہر ) عبدالشبیر کا تعلق ضلع ہری پور کی یونین کونسل پنڈ کمال خان کے گاؤں جب سے ہے ۔ ایک سادہ مگر باوقار پس منظر رکھنے والے اس باعمل شخص نے اپنی عملی زندگی کا آغاز 24 اکتوبر 1985 کو بطور جونیئر کلرک بی پی ایس 5 کیا ۔

خاموش محنت مستقل مزاجی اور دیانت داری آپ کی شخصیت کا نمایاں حوالہ رہی جس نے آپ کو وقت کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ اور وقار عطا کیا ۔ ستمبر 2004 میں آپ کو ترقی دے کر سینئر کلرک بی پی ایس 7 کے منصب پر فائز کیا گیا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس مردانہ ہری پور میں تعینات کر دیا گیا۔

جنوری 2010 میں آپ کی خدمات گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بریلہ کے سپرد کی گئیں جہاں آپ نے اپنی خوش اخلاقی اور نظم و ضبط سے ایک مثال قائم کی۔ اس کے بعد اپریل 2017 میں آپ کا تبادلہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جب ہوا جہاں بھی آپ کی سادگی اور ذمہ داری نمایاں رہی ۔

اپریل 2018 میں آپ کو اسسٹنٹ بی پی ایس 16 کے عہدے پر ترقی دے کر ڈی ای او فی میل آفس ہری پور میں تعینات کیا گیا۔ اگست 2022 میں آپ کو سپرنٹنڈنٹ بی پی ایس 17 کے منصب پر ترقی دی گئی اور اسی دفتر میں خالی اسامی پر تعینات رکھا گیا۔

دو سالہ ٹرانسفر پالیسی کے تحت اپریل 2025 میں آپ کا تبادلہ ایس ڈی ای او فی میل آفس ہری پور کر دیا گیا جہاں سے آپ نے اپنی طویل اور باوقار سرکاری زندگی مکمل کرتے ہوئے آج 31 دسمبر 2025 کو ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

ڈی ای اوفی میل آفس کے میرے دونوں ادوار میں ان کے ساتھ بہترین وقت گزرا ان کی ذات کاسب سے بڑا وصف یہ تھاکہ انھوں نے بڑابن کے نہیں بلکہ چھوٹا بن کر وقت گزارا۔غرور و تکبر سے آپ کوسوں دور تھے جبکہ عاجزی اور وضعداری سے تو جیسے آپ مجسم تھے ۔

عبدالشبیر ایک ایسے انسان ہیں ، جن کی پہچان شرافت وقار دیانت خوش اخلاقی اور وقت کی پابندی ہے ۔ وہ کم گو مگر بااثر شخصیت کے مالک ہیں ، جن کی موجودگی ماحول کو اعتماد اور سکون عطا کرتی ہے ۔ آپ کی خدمات تعلیمی نظام کا ایک روشن باب ہے جو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھی جائیں گی ۔

دعا ہے کہ اللہ کریم آپ کو آئندہ زندگی صحت سکون قلب اور نیک اعمال سے مزین فرمائے اور آپ کی ریٹائرڈ زندگی کو ہنستی مسکراتی برکتوں سے بھر دے آمین ۔

سیرنٹنڈنٹ عبدالشبیر آج 31 دسمبر 2025 کو اپنی مدت ملازمت سے سبکدوش ہو کر اپنے گاؤں جب ویلی پہنچے تو ان کا اپنے دوست احباب سمیت اپنی برادری کے افراد نے پھولوں کی پتیاں اور ہار پہنا کر استقبال کیا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ اپنے آفس کے دیگر سٹاف کے اراکین بھی موجود تھے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین