کراچی : بعض حضرات حضرت سید مختار الدین صاحب رحمت اللہ علیہ کو حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمت اللہ علیہ کا آخری خلیفہ فرما رہے ہیں ۔ یہ بات صحیح نہیں ہے ۔ بلکہ قطب الاقطاب حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی مہاجر مدنی رحمہ اللہ کے باقی ماندہ خلفاء جو اب تک الحمدللہ حیات ہیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمت اللہ علیہ کی جانب سے عطا کردہ 105+ خلافتوں میں سے ہندوستان میں حضرت مولانا محمد اشتیا ق ، بہار سے حیات ہیں اور پاکستان میں اس وقت حضرت مولانا احسان الحق ، رائیونڈ اور حضرت مفتی شاہد ، کراچی حیات ہیں ۔
انگلینڈ میں اس وقت 3 خلفاء حیات ہیں جن میں حضرت مولانا ہاشم حسن پٹیل جوگواڑی ، حضرت مولانا بلال باوا اور حضرت مفتی اسماعیل کچھولوی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ کینیڈا میں حضرت مولانا سید مظہر عالم مدظلہ العالی، معھد الرشید الاسلامی، کارن ویل، انٹاریو بھی حیات ہیں ۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ میں 5 خلفاء و شیوخ حیات ہیں جن میں مولانا سلیمان پاندور ، مولانا ابراہیم پاندور ، مولانا موسیٰ پاندور ، مولانا محمد گارڈی ، مولانا احمد درویش شامل ہیں ۔

