Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsمولانا فضل الرحیم اشرفی 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مولانا فضل الرحیم اشرفی 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مولانا فضل الرحیم اشرفی طویل عرصے سے علالت کے بعد 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی نماز جنازہ کل دوپہر دو بجے جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائے گی ۔

مولانا فضل الرحیم اشرفی پاکستان کے بڑے مذہبی ادارے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور قرآن بورڈ کے چیئرمین اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست تھے ۔

مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث ، قرآن بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین، عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے صدر ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست اور کئی دینی کتابوں کے مصنف تھے ۔

مولانا فضل الرحمن ، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ اور دیگر کا اظہار تعزیت  ۔ مولانا فضل الرحمان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحیم اشرفی کا سانحہ ارتحال علمی حلقوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

مولانا مرحوم کی خدمات کا دائرہ وسیع اور ہمہ جہت تھا ۔جامعہ اشرفیہ کا علمی معیار اور تعلیم وتربیت میں مثالی کردار مولانا مرحوم کی وسعت فکر کا نمونہ ہے ۔مولانا مرحوم ثقہ عالم، کہنہ مشق مدرس ،بلند پایہ مصنف اور علوم عقلیہ ونقلیہ کے جامع تھے ۔

انہوں نے پوری زندگی علوم اسلامیہ کی خدمت میں گذری ۔مدارس کے تحفظ سمیت دینی تحریکات کے صف اول کے اکابرین میں سے تھے ۔دعاء ہے کہ اللہ کریم مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے ،درجات بلند فرمائے اور اعلی علیین کا مکین بنائے ۔اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین