Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsڈی ایچ او کیماڑی میں غیر قانونی تعینات سپرنٹنڈنٹ کو ہٹا دیا...

ڈی ایچ او کیماڑی میں غیر قانونی تعینات سپرنٹنڈنٹ کو ہٹا دیا گیا

کراچی : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کیماڑی میں قواعد کے برخلاف غیر قانونی طور پر تعینات سپرنٹنڈنٹ کو ہٹا دیا گیا ہے ۔

ڈی ایچ او کیماڑی ڈاکٹر سہیل میمن کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر ثاقب شیخ نے سپرنٹنڈنٹ شاداب عالم کو واپس بلا لیا ہے اور اسے ریلیو کر کے اصل تعیناتی کے مقام پر واپس بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ میں اس غیر قانونی عمل کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے تحت سپرنٹنڈنٹ کو اسائن ٹو ورک آرڈر کے ذریعے ضلع کیماڑی میں ایسی آسامی پر تعینات کیا گیا تھا ۔ جو سرے سے موجود ہی نہیں تھی جبکہ اکاؤنٹس جیسے حساس امور بھی اس کے سپرد کر دیئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ سپرنٹنڈنٹ طویل عرصے تک اسائن ٹو ورک کے تحت ڈی ایچ او کیماڑی میں رہے اور عملی طور پر اکاؤنٹس آفیسر کے فرائض انجام دیتے رہے حالانکہ یہ عدالتی احکامات اور سول سروس رولز کے خلاف ہے۔

ذرائع ابلاغ کی نشاندہی کے بعد غیر قانونی تعیناتی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔ تاہم اکاؤنٹس آفیسر کی اسامی تاحال خالی ہے ۔ جس پر مستقل اور قواعد کے مطابق تعیناتی ناگزیر ہے تاکہ مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین