کراچی : سردی کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں سردی کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوۓ اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول 2 ہفتوں کے لیے صبح 9 بجے کھولے جائیں گے اور اسکولوں میں چھٹی حسب معمول وقت کے مطابق کی جائے گی ۔ یعنی اسکول میں چھٹی کا وقت تبدیل نہیں کیا گیا ۔
اسکول بند ہونے کی ٹائیم ٹیبل پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہے گا ۔ فیصلے کا اطلاق 26 جنوری تک رہے گا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

