Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsبصارت سے محروم طلبا کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم متعارف

بصارت سے محروم طلبا کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم متعارف

ہری پور : خیبرپختونخوا میں طلباء کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت درخواست جمع کروانے کا طریقہ سامنے آ گیا ہے ۔ 

خیبرپختونخوا میں بصارت سے محروم طلبا لیپ ٹاپ اسکیم میں درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایسے تمام نابینا اور بصارت سے محروم طلبا جو کسی تسلیم شدہ کالج، جامعہ یا مدرسے میں زیر تعلیم ہوں وہ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔

درخواست گزار کا خیبرپختونخوا کا مستقل رہائشی ہونا لازمی ہے۔ طلبا کا محکمہ سماجی بہبہود کا جاری کردہ معذوری سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے، درخواستیں آن لائن ایم آئی ایس فارم کے ذریعے جمع کروائی جائیں گی۔

لیپ ٹاپ میرٹ اور دستیاب فنڈز کے مطابق فراہم کیے جائیں گے جبکہ تعلیم یافتہ اور ہنرمند طلبا کو ترجیح دی جائے گی ۔ درخواستیں ویب سائٹ www.swkpk.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین