Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsجامعہ پشاور کے اساتذہ کے احتجاج پر انجنیئر امیر مقام کا اظہار...

جامعہ پشاور کے اساتذہ کے احتجاج پر انجنیئر امیر مقام کا اظہار افسوس

اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے جامعہ پشاور کے اساتذہ کی تنخواہوں کے لیے جاری احتجاج پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ترجیحات تعلیم کیلئے درست نہیں ہیں ۔

ہفتہ کو اپنے بیان میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ایک طرف صوبے کی سب سے بڑی جامعہ کے اساتذہ اپنے جائز حقوق کے لیے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جب کہ دوسری طرف وزیر اعلی خیبر پختونخوا کراچی کے دوروں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب صوبے کے تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہوں اور اساتذہ کو تنخواہیں نہ مل رہی ہوں تو وزیراعلی کا صوبہ چھوڑ کر سیاسی سرگرمیوں کے لیے دیگر شہروں میں جانا کس طرزِ حکمرانی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکومت نے صوبے کومسائل کے انبار کے سوا کچھ نہیں دیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین