Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsبھارت سمیت چار جنوبی ایشیائی ممالک کے طلبہ کے ویزا عمل میں...

بھارت سمیت چار جنوبی ایشیائی ممالک کے طلبہ کے ویزا عمل میں سختی

کراچی : آسٹریلوی حکومت نے بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان کے طلبہ کے ویزا درخواستوں پر سخت جانچ شروع کر دی ہے ۔

ان ممالک کو اعلیٰ خطرے کے زمرے میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ہوم افیئرز نے بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان کو Evidence Level 3 میں منتقل کر دیا ہے ۔

جس کے تحت ویزا درخواست گزاروں کو مالی اور تعلیمی دستاویزات مکمل فراہم کرنا ہوں گی۔ یہ نئی درجہ بندی 8 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہے۔

بھارت سے آنے والے طلبہ گزشتہ سال بین الاقوامی طلبہ کے ایک تہائی حصہ تھے، اور اس تبدیلی کا مقصد genuine طلبہ کے لیے تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنا اور فراڈ کے خطرات کم کرنا ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین