لاہور : جماعت اہل سنت پنجاب کے چیف آرگنائزر صاحبزادہ پیر معاذ المصطفی قادری، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر رمیض حسن راجہ، مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی، اسلامک ریسرچ کونسل کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر احمد رضا قادری، جمعیت علماء پاکستان (نیازی) کے مرکزی صدر پیر سید معصوم نقوی،پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی چیئرمین امانت علی زیب، سنی تحریک وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار طاہر ڈوگر، شیران اسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ رانا آفتاب احمد، جمعیت علماء پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید واجد شاہ گیلانی، مرکزی جماعت اہل سنت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید احسان گیلانی، عوامی یوتھ موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری علی رضا نت، نظام مصطفے پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید بو علی شاہ۔ انجمن نوجوانان اسلام کے مرکزی صدر محمد خالد نور۔ تنظم علمائے اہل سنت مفتی مشتاق احمد نوری۔ انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی نے اہل سنت جماعتوں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کیا ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اکثریتی پرامن اور محب وطن مکتبہ فکر کو پنجاب حکومت کی طرف سے دیوار کے ساتھ لگانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب حنیف جالندھری کی ایماء پراہل سنت دشمنی سے باز آ جائیں۔پنجاب حکومت راسخ الہی اور حنیف جالندھری کے گٹھ جوڑ کے باعث مخصوص مکتبہ فکر کو نواز رہی ہے۔قران کمپلیکس کی جگہ اہل سنت کی وارثت ہے پنجاب حکومت کو کسی دوسرے مکتبہ فکر کو دینے کی اجازات نہیں دیں گے۔
حکومت قرآن کمپلیکس کی جگہ پر فوری صوفی یونیورسٹی قائم کر کے اسے حضرت میاں میر رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے منسوب کرے۔ راسخ الہی اور حنیف جالندھری پنجاب میں مذہبی منافرت پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔ پنجاب میں مخصوص مکتبہ فکر کی طرف سے فرقہ واریت کی منظم کوششیں کی جارہی ہیں۔ فرقہ واریت پھیلانے والوں کا سخت محاسبہ کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کو اہل سنت دشمنی مہنگی پڑے گی۔ امن پسندی اہل سنت کی پہچان ہے۔
مذید پڑھیں : پاکستان میں پہلی بار علمائے کرام نے الغزالی یونیورسٹی کا چارٹر حاصل کر لیا
اہل سنت جماعتوں کے قائدین نے کہا پنجاب حکومت اپنا قبلہ درست اور جانبدارانہ کردار بند کرے۔حقوق اہل سنت پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے۔اہل سنت اراضی کو تر نوالہ سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ کالعدم جماعتوں کے سرپرستوں کی سازشوں سے خوف زدہ نہیں ہونگے۔ دفاع حقوق اہل سنت کےلئے آخری حد تک جائیں گے۔
پنجاب حکومت ہماری امن پسندی کو کمزوری مت سمجھے راست اقدامات پر مجبور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا چوہدری پرویز الٰہی اپنے ذاتی رقبے سے ساری زمین بھی حنیف جالندھری کو دے دیں تو اعتراض نہیں ہو گا مگر اہل سنت کی ایک انچ بھی زمین نہیں دینے دیں گے۔ قران کمپلیکس کی اراضی پر قبضے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔
اہل سنت جماعتوں کے قائدین نے مطالبہ کیا حکومت فضل الرحمان کے دست راست حنیف جالندھری کو فوری قرآن بورڈ کے چیئرمین سے ہٹا کر کسی غیر متنازعہ شخصیت کو قرآن بورڈ کا چیئرمین تعینات کرے۔ اجلاس میں 15 سے زائد اہل سنت جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ جہدوجہد اور قانونی کاروائی کےلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ واضح رہے اس سے قبل بھی پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کی جوہر ٹاؤن میں واقع 20 کنال سے زائد اراضی حنیف جالندھری کے جامعہ الخیر کو دے رکھی ہے۔