کراچی : جامعہ تمیم داری للبنین والبنات میں دسواں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات 31 جنوری کو منعقد ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا فضل سبحان کے ادارے جامعہ تمیمِ داری للبنین والبنات میں امسال 230 سے زائد طلباء وطالبات کیلئے دستار فضیلت کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔
تقریب 31 جنوری 2026 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد یاسین بہار کالونی لیاری میں منعقد کی جائے گی ۔جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
تقریب میں ملک کے نامور علماء، قراء، نعت خواں، صحافی برادری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے گران قدر مہمانان گرامی شریک ہونگے ۔

