Wednesday, March 4, 2026
صفحہ اولNewsڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں طلبہ و طالبات میں 460 لیپ...

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں طلبہ و طالبات میں 460 لیپ ٹاپ تقسیم

کراچی :ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے باصلاحیت طلبہ و طالبات میں 460 لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔

تقسیم کا عمل میریٹوریس پروفیسر اور یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین کی نگرانی میں سپر فوکل پرسن لیپ ٹاپ اسکیم نسیم احمد شیخ نے مکمل کرایا، لیپ ٹاپ کی تقسیم کے ابتدائی مرحلے میں ، پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر صبا سہیل اور رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اسکیم کے تحت طلبا کے لیےذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو جلادینے کا بہترین موقع ہے لیپ ٹاپ محض ایک ڈیوائس ہے، اسکا مثبت استعمال ہی طلبا کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔ نصابی سرگرمیوں کے لیے لیپ ٹاپ ایک بہترین ڈیوائس ہے، اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال تعلیمی سرگرمیوں میں مفید نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ لیپ ٹاپ اسکیم اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق طلبا و طالبات کو حصول تعلیم میں معاون مددگار ہے اور اس کی تقسیم کا طریقہ بھی شفاف رکھا گیا ہے ۔ تقسیم میرٹ پر انجام دی جا رہی ہے ۔

ڈاؤ یونیورسٹی میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ کے سپر فوکل پرسن پروفیسر نسیم احمد شیخ نے کہا کہ طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم در حقیقت کمیونٹی سروس اور ریسرچ کے لیے ہے۔ حکومت کی جانب سے طلبا و طالبات پر اعتماد کرتے ہوئے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں، درحقیقت یہ آپ کا کیریئر بنانے میں بھی معاون و مدد گار ثابت ہوں گے ۔

رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے حکومت پاکستا ن ،ایچ ای سی اور حکومت سندھ سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے یونیورسٹی کی جانب سے لیپ ٹاپ اسکیم میں کردار ادا کرنے والے تمام ہی افراد کا بھی شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے مختلف کالجز، انسٹیٹیوٹ اور ملحقہ اداروں کے طلبا و طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین