کراچی : دادابائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ہولی کی تقریب منعقد کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے کارروائی کی ہے ۔ رمضان کے تقدس کے پیش نظر ہولی سے روکنے والوں اور ہولی منعقد کرنے والوں کو یونیورسٹی انتطامیہ نے رجسٹرار آفس میں طلب کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دادابائی انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن رمضان کے مبارک ماہ میں ہولی کے رنگ بھکیرنے اور ہولی منانے کے حوالے سے کچھ طلبہ نے انہیں منع کیا کہ رمضان کا خیال رکھیں اور ایسا نہ کریں جس پر یونیورسٹی میں صورتحال بگڑھنے کا خدشہ سامنے آیا ۔
جس کے بعد یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ دونوں طرف کے طلبہ جمعرات کو رجسٹرار آفس آئیں اور اپنے اپنے موقف سے آگاہ کریں ۔جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔
ہولی ماننے والوں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے کوئی اسلامی شعائر کی نفی نہیں ہوئی ہے کیوں کہ یہ تہوار ہے ۔ جب کہ اجازت نہ لینے پر بات ہو سکتی ہے ۔ دوسری طرف کے طلبہ کا کہنا ہے کہ رمضان الکریم ہمارے اسلامی شعائر میں سے ہے اس لئے ایسا کرنے سے ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

