Monday, March 9, 2026
صفحہ اولNewsعلیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے طالبعلم شامل شیخ کی جی ٹی وی کے رمضان...

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے طالبعلم شامل شیخ کی جی ٹی وی کے رمضان شو میں پوزیشن

کراچی : علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے طالب علم شامل شیخ کی جی ٹی وی کے رمضان شو میں پہلی پوزیشن آئی ہے ۔

کراچی کے تعلیمی ادارے علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی کے شعبہ سافٹ ویئر کے ہونہار طالب علم شامل شیخ نے نجی ٹی وی چینل GTV کی مقبول رمضان ٹرانسمیشن عرفان رمضان میں منعقد ہونے والے مباحثے کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ادارے اور کراچی کا نام روشن کر دیا۔

اس پروگرام کی میزبانی میزبان فرحان علی وارثی کر رہے تھے ۔ مباحثے کا موضوع “ہم ہارنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے” تھا، جس پر شامل شیخ نے نہایت پُراثر اور مدلل انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ان کی پُر اعتماد گفتگو، مضبوط استدلال اور شاندار اندازِ بیان نے ججز اور ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔ ملک بھر سے آئے ہوئے باصلاحیت طلبہ کے درمیان مقابلہ نہایت سخت تھا، تاہم شامل شیخ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی کے ذریعے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

اس کامیابی پر پرنسپل علیگڑھ انسٹیٹیوٹ شاہد جمیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ “شامل شیخ کی یہ شاندار کامیابی ہمارے ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے۔”

کنوینر علیگڑھ انسٹیٹیوٹ سید محمد محسن کاظم نے اس موقع پر کہا کہ “شامل شیخ کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ قومی سطح کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔”

مزید برآں، شعبہ سافٹ ویئر کی سربراہ تسنیم آرزو نے شعبے کے طلبہ کی مسلسل کامیابیوں پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف علیگڑھ انسٹیٹیوٹ بلکہ کراچی کے تمام نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ محنت، عزم اور لگن کے ساتھ ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین