کراچی : ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرامز سے متعلق پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بی ایس سی اور ایم اے ایم ایس سی پروگرامز مزید ایک سال تک جاری رہیں گے ۔ یہ نرمی یونیورسٹیوں کی جانب سے سمسٹر سسٹم کے لیے تیاریوں کے فقدان کی وجہ سے کی گئی ۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کہا کہ انڈر گریجویٹ پالیسی کے نفاذ کے نظام میں خامی ہے ۔