Monday, June 15, 2026
صفحہ اولNewsکیا سابق بینکر قاضی عبدالمقتدر اردو یونیورسٹی کی مالی مشکلات حل کر...

کیا سابق بینکر قاضی عبدالمقتدر اردو یونیورسٹی کی مالی مشکلات حل کر سکیں گے؟

اسلام آباد : صدرِ پاکستان نے وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (FUUAST) کے چانسلر کی حیثیت سے مسٹر قاضی عبدالمقتدر کو یونیورسٹی سینیٹ کا ڈپٹی چیئر مقرر کر دیا ہے ۔ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا سابق بینکر اردو یونیورسٹی کی مالی مشکلات کو حل کر سکیں گے ؟۔

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی سیکشن آفیسر (ASC) ڈاکٹر آمنہ ٹی وڑائچ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قاضی عبدالمقتدر کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا تاحکم ثانی ڈپٹی چیئر سینیٹ مقرر کر کے سینیٹ کا کورم مکمل کر دیا ہے ۔

مذکورہ تعیناتی صدر پاکستان نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کی ہے جب کہ ایم کیو ایم اور اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے دیئے تین تین ناموں میں کسی کو بھی سلیکٹ نہیں کیا گیا ہے ۔

اس قبل قاضی عبدالمتدر 6 جولائی 2012 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر کے عہدے پر تین سال کے لیے تعینات کیئے گئے تھے ۔ اس قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر دسمبر 2002 سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ وہ جون 2010 سے بینکنگ سپروائزیشن کے گروپ ہیڈ کی حیثیت سے تمام بینکوں کی آن سائٹ ایکزامینیشن، آف سائٹ سرویلنس اور انفورسمنٹ ایکشنز کے ذمہ دار تھے ۔

معلوم رہے 1957 میں پیدا ہونے والے قاضی عبدالمقتدر نے جنوری 1997 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جوائن کیا تھا ۔ اس کے علاوہ وہ اسلامی ڈویلپمنٹ بینک (IDB) کے اسلامی ریسرچ ٹریننگ انسٹیٹوٹ (IRTI)، ملائیشیا کے انٹرنیشنل سینٹر آف ایجوکیشن ان اسلامی فائیننس (INCEIF)، انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور COMSATS آف پاکستان کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

تاہم ان کو ایسے وقت میں وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا ممبر بنایا گیا ہے جب کہ اردو یونیورسٹی مالی ، انتظامی اور تعلیمی بحران کا شکار ہے اور اساتذہ کی بڑی تعداد گزشتہ 8 روز سے سراپا احتجاج ہے ۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ قاضی عبدالمقتدر کو براہ راست صدر پاکستان و چانسلر نے ڈپٹی چیئر سینیٹ مقرر کیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئر کے لئے تین نام ایم کیو ایم اور تین نام وائس چانسلر نے ایوان صدر کو ارسال کیئے تھے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
Are you human? Please solve:Captcha


مقبول ترین