منگل, دسمبر 10, 2024
صفحہ اولتازہ تریناسلام آباد : IIUI نے داخلہ کی آخری تاریخ 2 جنوری 2023...

اسلام آباد : IIUI نے داخلہ کی آخری تاریخ 2 جنوری 2023 تک بڑھا دی

اسلام آباد : بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) نے اپنی 11 فیکلٹیز کے 100 سے زائد پروگراموں میں داخلے کے لیئے درخواست کی آخری تاریخ پیر 2 جنوری 2023 تک بڑھا دی ہے ۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ فیصلہ درخواست گزاروں کی دلچسپی اور تاریخ میں توسیع کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے ۔

یونیورسٹی BS، MS اور Ph.D میں داخلے دے رہی ہے ۔ 11 فیکلٹیوں کے پروگرام جن میں سوشل سائنسز، بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز ، مینجمنٹ سائنسز، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک اکنامکس، عربی، اصول الدین، زبان و ادب، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، اور شریعت اور قانون، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اور فیکلٹی آف ایجوکیشن شامل ہیں ۔

درخواست دہندگان کی ویب سائٹ یا اس لنک http://admission.iiu.edu.pk پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ مرد درخواست دہندگان رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین