جمعرات, دسمبر 12, 2024
صفحہ اولتازہ ترینژوب : نرسنگ ہسپتال کی طالبات کے احتجاج میں اہم مطالبات

ژوب : نرسنگ ہسپتال کی طالبات کے احتجاج میں اہم مطالبات

ژوب : نرسنگ ہسپتال کی طالبات کو درپیش مسائل حل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اجمل اعوان کا خطاب کیا اور اہم مطالبات کیئے ہیں ۔

احتجاجی مظاہرے میں کیئے گئے مطالبات اور اہم قرار دادیں درج ذیل ہیں  :

1 : نینشل پروگرام نرسنگ کالج کی حدود سے باہر منتقل کیا جائے ۔
2 : نیوٹریشن پروگرام نرسنگ کالج کی حدود سے باہر منتقل کیا جائے ۔
3 : کالج کی طالبات کیلئے مستقل طور پر پانی ، بجلی اور سیکیورٹی کے مسائل حل کئے جائیں ۔
4 : جونئیر کلرک کی جانب سے اقرباء پروری کرنے کے خلاف کاروائ کی جائے ۔
5 : سٹور کیپر کا اپنے اختیارات سے تجاوز کے خلاف کاروائی کی جائے ۔
6 : ڈی ایچ او کی جانب سے نرسنگ کالج کے معاملات میں مداخلت کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ۔
7 : محکمہ صحت کی اسامیوں کے آرڈرز جاری کئے جائیں ۔
8 : نرسنگ کالج میں مستقل طور استانیاں تعینات کی جائیں ۔
9 : نرسنگ کالج کی چادر و چار دیواری کی پامالی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

وزیرِ اعلیٰ ، چیف سیکرٹری ، وزیر صحت و سیکریٹری صحت ان تمام معاملات کے حوالے سے نوٹس لے کر تحقیقات کریں اور ملوث عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کر کے عوام الناس کا دیرینہ مطالبہ حل کر کے اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔

مذکورہ احتجاج عدنان شالیزی ، ضلعی آرگنائزر نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ژوب کی جانب سے کیا گیا تھا ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین