جمعرات, اپریل 18, 2024
صفحہ اولUncategorizedمیٹرک بورڈ : نویں جماعت کے نتائج جاری کر دیئے گئے

میٹرک بورڈ : نویں جماعت کے نتائج جاری کر دیئے گئے

کراچی : جماعت نہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ، اس سال تقریباً 157923 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے، کامیابی کا تناسب 80.82 فیصد رہا ہے ۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (SSC-Part I) جماعت نہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس موقع پر ناظم امتحانات عمران طارق اور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے ۔
چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبات یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk  پر اور ایس ایم ایس سروس bsek لکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر نتائج دیکھ سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں 159969 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے 157923 طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 83906 طلباء اور74017 طالبات شریک ہوئیں، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2046 رہی۔
تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد 127638 رہی اور کامیابی کا تناسب 80.82 فیصد رہا۔ اسی طرح 6 پرچوں میں 16296۔5 پرچوں میں 5733۔4 پرچوں میں 3917۔ 3 پرچوں میں 1393۔ 2 پرچوں میں 684 اور 1 ایک پرچہ میں 870 طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے۔
News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین