کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کے ریسرچ سیکشن کے تحت ہونے والے ہفتہ طلبہ کا آغاز منگل 20جنوری 2026 سے بورڈ کے کانفرنس ہال بلاکB پہلی منزل میں شروع ہو گا ۔
ہفتہ طلبہ میں گورنمنٹ اور نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شرکت ہو گی ۔ مقابلہ جات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان مقابلوں کا افتتاح چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو اپنے کلیدی خطبے سے کریں گے ۔
تمام مقابلہ جات صبح 10:00 بجے سے شروع ہوں گے ۔ شیڈول کے مطابق 20 جنوری انگریزی تقاریر، 21 جنوری اردو تقاریر، 22 جنوری سندھی تقاریر، 26 جنوری مقابلہ حسُنِ قرأت ہونگے ۔
اس کے علاوہ 27 جنوری مقابلہ، حُسنِ نعت خوانی جب کہ آخری روز 28 جنوری مقابلہ ملی نغمات کے مقابلہ جات ہوں گے ۔ مقابلوں میں منصفین کے فرائض اپنے اپنے شعبہ کے ماہر ین خدمات انجام دیں گے ۔

