کراچی : میٹرک بورڈ کراچی نے ملحق اسکولوں کے لئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں ، بذریعہ ہذا متعلقہ پرنسپلز / ہیڈ ماسٹرز ، تمام سرکاری و نجی ثانوی اسکولز، کراچی ریجن، جو ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے منظور شدہ / الحاق شدہ ہیں، کو مطلع کیا جاتا ہے کہ رواں سال سالانہ امتحانات 2026 میں جماعت نہم اور جماعت دہم کے لیے ای-آنسر بکس (E-Answer Books) نافذ کی جائیں گی۔
اس کے تحت جماعت نہم سائنس گروپ کے تمام پرچے اور جماعت دہم سائنس گروپ کے دو پرچے یعنی ریاضی پرچہ دوم (Mathematics Paper II) اور کمپیوٹر اسٹڈیز پرچہ دوم (Computer Studies Paper II) ای-آنسر بکس پر لیے جائیں گے ۔
مزید برآں، تمام سرکاری و نجی ثانوی اسکولوں کے پرنسپلز / ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.bsek.edu.pk سے نمونہ ای-آنسر بک ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے اسکولوں کے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ مشق کروائیں تاکہ وہ ای-آنسر بک سے واقف ہو سکیں اور انہیں ای-آنسر بک کے پہلے صفحے کو درست طریقے سے پُر کرنے کا طریقہ بھی سکھائیں۔

