Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsداؤد یونیورسٹی میں خاتون استاد کی شکایت پر ہراسمنٹ کی انکوائری مکمل

داؤد یونیورسٹی میں خاتون استاد کی شکایت پر ہراسمنٹ کی انکوائری مکمل

کراچی : داؤد یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف ورک پلیس ہراسانی کی انکوائری مکمل کر  لی گئی ہے ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن ڈاکٹر عرفان علی کو 16 دسمبر کو ہراسانی کمیٹی میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن ڈاکٹر عرفان علی چانڈیو کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت پر حراسانی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھی 12 دسمبر کو سامنے آیا تھا جس میں عرفان علی کو کمیٹی میں پیش ہو کر اپنے الزام کے خلاف ثبوت اور شواہد مانگے گئے تھے ۔

کمیٹی کے کنوینیئر ڈاکٹر اظہر اقبال کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں ڈاکٹر عرفان علی چانڈیو کو کہا گیا تھا کہ 16 دسمبر کو دن 11 بجے ورک پلیس ہراسانی کی شکایت کے سلسلے میں کمیٹی کے سامنے دوبارہ پیش ہوں کیوں کہ یہ انتظامی اور تفتیشی نوعیت کا معاملہ ہے اور یونیورسٹی نے اس حوالے سے باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے ۔

معتبر ذرائع بتاتے ہیں کہ کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ ایکٹ 2010 کے تحت قائم کی گئی ہراسمنٹ کمیٹی نے اپنی انکوائری مکمل کر لی ہے اور ڈاکٹر عرفان علی چانڈیو کے خلاف منفی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔

یہ معاملہ کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے الزامات سے متعلق ہے جس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر نے شکایت کی تھی اور بعد ازاں انکوائری کی کارروائی سے ظاہر ہوتا کہ ملزم نے کچھ حد تک تسلیم بھی کیا ہے اور کمیٹی کے نتائج سے مزید ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ گواہوں کی گواہی کے ذریعے اس کی مذید بھی تصدیق ہوئی ہے ۔

ان ثبوتوں کی موجودگی کے باوجود ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مذکورہ ڈاکٹر کو کلین چٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ جس کی وجہ سے کمیٹی کی رپورٹ بھی سوالات اٹھیں گے اور معاملہ کمیشن اور عدالت میں جائے گا ۔ تاہم اس حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ کے لئے رائٹ ٹو انفارمیشن کے ایکٹیوسٹ عامر بلوچ نے یونیورسٹی کا ایک درخواست لکھ کر باقاعدہ رپورٹ بھی مانگ لی ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین