Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsداؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر تیسری انٹرنیشنل کانفرنس

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر تیسری انٹرنیشنل کانفرنس

کراچی : دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان ’’نیوی گیٹنگ بیریئرز: آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی دیگر بین الشعبہ جات میں اہمیت اور پینل مذاکراہ‘‘جمعرات 18دسمبر 2025ء کو شروع ہوگئی ۔

جس کے افتتاحی سیشن میں صوبائی وزیر برائے آبپاشی اور منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان کونسل آف آرکی ٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز (PCATP) کے چیئرمین اعجاز احمد قادری تھے۔

وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز ، تمغہ امتیاز ) نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ سائنسز کے ڈین اور عالمی کانفرنس کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر عاطف جمیل بھی موجود تھے۔

کانفرنس میں زیبسٹ کی صدر شہناز وزیر علی، عراق کے قونصل جنرل ڈاکٹر ماہر موجہد جایان ، ملائیشیا کے قونصل جنرل سمیت شعبہ تعلیم ، انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، داؤد یونیورسٹی کے المنائی ، فیکلٹی ارکان اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے کے بعد کانفرنس کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر عاطف جمیل نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے اپنے خیر مقدمی کلمات میں کہا کہ اس کانفرنس کا بنیادی پر اکیڈمیا اور پروفیشنلز کے درمیان نہ صرف فاصلے ختم کرنا ہے بلکہ نئے روابط پیدا کرنے ہیں تاکہ تمام شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت کا اُجاگر کیا جا سکے۔

وائس چانسلر انجینئر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی ہر شعبے میں انتہائی اہمیت ہے ، گزشتہ 2عالمی کانفرنسز میں آرکیٹیک اور میٹریل انجینئرنگ جیسے اہم شعبوں پر تجاویز پیش کیں ، بلرنگ بیریئرز کے بعد نیوی گیٹنگ بیریئرز کے مرحلے پر پہنچ گئے ، انوائرمنٹ، کمپیوٹر ، آرکیٹیکٹ غرض ہر شعبہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ضروری بن گئی ہے ۔

انٹرنیشنل اسپیکرز میں ملائیشیا یونیورسٹی فار ٹیکنیکل ملاکا کے ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سنوسی عظمی اور یونیورسٹی آف ویسٹ آف انگلینڈ میں کمپیوٹر سائنس کی سینئر لیکچرار ڈاکٹر ہاضیا لیو نے اپنے کلیدی خطاب میں مصنوعی ذہانت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی [ضرورتوں کے مدنظر رکھتے ہوئے اب ہر شعبے کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا، ہمیں خوشی ہے کہ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے متحرک فیکلٹی ارکان اس معاملے میں انتہائی پرجوش ہیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین