Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی جانب سے عبدالبشیر کے اعزاز میں پروقار الوداعی...

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی جانب سے عبدالبشیر کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب

ہری پور : (رپورٹ : حافظ سرفراز ترین ) ہری پور میں محکمہ تعلیم کی خدمات، رفاقت اور خلوص کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس فی میل کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب اور پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ 

یہ تقریب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ہری پور محمد تنویر اعوان، ڈی ای او فیمیل آفس کے سپرنٹنڈنٹ عبدالبشیر اور بجٹ اینڈ اکاؤنٹ افسر گل زیب خان جدون کی ریٹائرمنٹ جب کہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پرائمری اسٹیبلشمنٹ حافظ سرفراز خان ترین اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پی اینڈ ڈی صالح مشتاق کی ٹرانسفر کے موقع پر منعقد کی گئی۔

تقریب میں نظامت کے فرائض حافظ سرفراز خان ترین نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر فیمیل محترمہ شگفتہ جبین، حافظ سرفراز خان، ایپکا کے صدر اختر نواز خان اور سینئر نائب صدر عبد الرحمان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے افسران محمد تنویر اعوان، عبدالشبیر اور گل زیب خان جدون کی محکمہ تعلیم کے لیے طویل، دیانت دارانہ اور گراں قدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔؎

مزید پڑھیں : گاؤن جب سے تعلق رکھنے والے محکمہ تعلیم کے ملازم عبدالبشیر آج ملازمت سے ریٹائرڈ ہو گئے

مقررین نے کہا کہ ان افسران نے اپنی عملی زندگی میں نظم و ضبط، ایمانداری اور ادارہ جاتی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھا۔

اس موقع پر محمد تنویر اعوان، عبدالشبیر اور گل زیب خان جدون نے اپنے طویل ملازمتی سفر کی یادیں شرکاء کے ساتھ شیئر کیں اور محکمہ تعلیم سے وابستہ یادگار لمحات، پیشہ ورانہ تجربات اور ساتھی افسران و عملے کے تعاون کو محبت اور قدر دانی کے ساتھ یاد کیا۔

ان کے تاثرات نے تقریب کو جذباتی اور یادگار بنا دیا۔ آخر میں ڈی ای او فیمیل محترمہ شگفتہ جبین اور ان کے اسٹاف کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ انہیں رخصت کیا گیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین