Sunday, February 22, 2026
صفحہ اولNewsہری پور یونیورسٹی میں متنازعہ سلیکشن بورڈ کیخلاف محکمے کی انکوائری شروع

ہری پور یونیورسٹی میں متنازعہ سلیکشن بورڈ کیخلاف محکمے کی انکوائری شروع

ہری پور : خیبر پختونخوا حکومت کے ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹی آف ہری پور کے سلیکشن بورڈ میں مبینہ بدعنوانی اور سفارش کی شکایات کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایجوکیشن نیوز کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطالق وزیر اعلیٰ کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری نے تین افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے جس کے تین ممبران منتخب کیئے گئے ہیں ۔

ان ممبران میں ایڈیشنل سیکریٹری (یونیورسٹی)، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد فاروق کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی سیکریٹری (یونیورسٹی)، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اظہر ظہور بطور ممبر اور رجسٹرار، ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بطور ممبر شامل ہیں ۔

کمیٹی کے ٹی او آرز میں طے کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف ہری پور کے سلیکشن بورڈ کے عمل میں سفارش ، بدعنوانی اور پروسیجرل بے ضابطگیوں کے الزامات کی جانچ کرنا ہے ۔  سلیکشن بورڈ کے اجلاسوں کے ریکارڈ، اشتہارات، اہلیت کے معیار، شارٹ لسٹنگ، انٹرویو کے عمل اور مراعات کی جانچ کرنا ہے ۔

اس کے علاوہ یہ جانچنا ہے کہ تقرریاں یونیورسٹی ایکٹ، قواعد و ضوابط اور حکومت کی پالیسیوں کے مطابق کی گئیں یا نہیں اور یہ بھی تعین کرنا کہ کیا مراعات کی خلاف ورزی، مفاداتی ٹکراؤ یا غیر ضروری اثر و رسوخ موجود تھا۔ بدعنوانی میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنا اور شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مستقبل کے تقرریاتی عمل کے لیے تجاویز دینا ہے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی درج بالا ٹی او آرز کی روشنی میں دس دن کے اندر انکوائری رپورٹ اور سفارشات ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پیش کرنے کی پابند ہے نوٹیفیکیشن کی کاپی وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری، وزیر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور کمیٹی ممبران کو بھیجی گئی ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین