Wednesday, March 4, 2026
صفحہ اولNewsگورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد ٹیچرز ایسوسی ایشن (گوٹا) کا ایران پر حملے...

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد ٹیچرز ایسوسی ایشن (گوٹا) کا ایران پر حملے کی شدید مذمت

کراچی : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد ٹیچرز ایسوسی ایشن (گوٹا) نے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خامنہ ای ودیگر رہنماؤں کی شہادت پر برادر و مظلوم ملک ایران سے بھرپور اظہار یکجتی کرتے ہیں ۔

گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد ٹیچرز ایسوسی ایشن اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں، جن کے نتیجے میں ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای سمیت دو سو سے زائد شہادتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

گوٹا عہدیداران صدر ڈاکٹر شفیق احمد شاہانی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر شکیل احمد میمن، خاتون نائب صدر اقرا لاکھو، نائب صدر ڈاکٹر اللہ رکھیو جونیجو، جنرل سکریٹری پرویزسولنگی، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبدالسمیع ڈاہری، ڈپٹی سیکرٹری دھنی بخش مشوری، فنانس سیکریٹری ڈاکٹر اصغر علی شیخ، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر حسن راشد، ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ڈاکٹر شاہ نواز منگی، مسعود احمد صدیقی، ڈاکٹر مظہر علی خاصخیلی، ڈاکٹر الیاس خاکی، ڈاکٹر مہاویر راٹھی ، توفیق احمد نظامانی، پرویز احمد بگھیو اور ڈاکٹر مفتی حفیظ الرحمان ودیگر نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ معصوم جانوں کا ضیاع کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں اور یہ عمل خطے کے امن و استحکام کے لیے نہایت خطرناک ہے۔

مزید برآں، کراچی میں امریکی قونصل خانے کے سامنے ہونے والے احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی شہادتیں افسوس ناک ہیں۔ اساتذہ برادری اس افسوس ناک واقعے پر شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے، پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے، ہمارے ملک کو ہر قسم کے عدم استحکام سے محفوظ رکھے اور امت مسلمہ کے اندر اتحاد، اتفاق اور یگانگت کو قائم رکھے۔ آمین

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین