Monday, February 2, 2026
صفحہ اولNewsعوامی چوک منظور کالونی میں فیضان نبوت ﷺ کانفرنس آج ہو گی

عوامی چوک منظور کالونی میں فیضان نبوت ﷺ کانفرنس آج ہو گی

کراچی : عوامی چوک منظور کالونی میں فیضان نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس آج ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار کرتے ھوئے اہلسنت والجماعت محمود آباد ٹاؤن کے صدر حافظ عبدالقیوم بروہی ، اور ، ٹاؤن ترجمان مولانا ضیاء الرحمن فاروقی نے کہا ہیکہ ، ھر سال کی طرح امسال بھی فیضان نبوت صلی اللہ علیہ وسلم و استحکام پاکستان کانفرنس عظیم الشان طریقے سے منعقد کی جا رہی ہے ۔

اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی اور پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر محمد اشرف میمن ، اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدر مولانا ربنواز حنفی اور اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری علامہ تاج محمد حنفی کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے ۔

اس کے علاوہ اہلسنت مکتبہ فکر کے تینوں مسالک دیوبندی ، بریلوی ، اہلحدیث زعماء بھی خطاب کریں گے ، کانفرنس میں قراء کرام ، نعت خواں حضرات بھی شرکت کرینگے ، تاریخ ساز کانفرنس کے انعقاد سے عوام اہلسنت میں اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین