کراچی : صفورہ کے قریب جھاڑیوں سے جامعہ کراچی کے ملازم کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد کر لی گئی ،بلال گوٹھ کا رہائشی یومیہ اجرت ملازم اتوار کی شام کو گھر سے موبائل فون ٹھیک کرانے کے لئے نکلا تھا۔
سچل تھانہ کی حدودصفورہ الاظہر گارڈن مہران بنگلو کے قریب جھاڑیوں سے 37 سالہ رحمت علی ولد محمد اکرم کی بوری بند لاش برآمد کی گئی ،لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نےموقع پر پہنچ مقتول کی میت کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کی ۔
ایس ایچ او تھانہ سچل شبیر حسین نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع قصور سے تھا اور وہ کراچی میں اپنی والدہ کے ہمراہ بلاول گوٹھ میں رہائش پذیر تھا ۔
مقتول جامعہ کراچی میں یومیہ اجرت کی بنیاد پر کسی شعبہ میں ملازم تھا۔

