Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsجامعہ کراچی : سنڈیکیٹ کی 4 نشستوں کیلئے انتخابات کی تیاریاں آخری...

جامعہ کراچی : سنڈیکیٹ کی 4 نشستوں کیلئے انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں

کراچی : جامعہ کراچی میں اساتذہ کی نمائندگی پر مشتمل سنڈیکیٹ کی نشستوں کے لیے انتخابات 8 جنوری کو ہوں گے ۔ جس میں دو گروہوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

سب سے اہم اور دلچسپ مقابلہ پروفیسر کی نشست پر ہو گا ۔ جس میں آزاد امیدوار اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی دو مرتبہ صدر رہنے والی سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ اور وائس چانسلر کے حمایت یافتہ گروپ کی امیدوار پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک ہیں ۔ جب کہ کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فیڈریشن کے ڈاکٹر حارث شعیب جو خالد محمود عراقی کی عدم موجودگی میں قائم مقام وائس چانسلر بھی تعینات رہے ہیں اور ان کی شہریت جامعہ میں ایک بہترین استاد کی ہے اور تیسرے نمبر پر ٹیگ کے محمد علی انتخاب لڑ رہے ہیں ۔

ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی نشست کے لیے ٹیگ گروپ کے ڈاکٹر محسن علی اور کے یو ٹی ایف کے ڈاکٹر محمد ایاز امیدوار ہیں ۔ جن میں محمد ایاز کو ہر دو گروپوں میں بہترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ ڈاکٹر محسن علی بھی وائس چانسلر کے قریب سمجھے جانے والے امیدوار ہیں ۔

اسسٹنٹ پروفیسرز کی سیٹ پر ٹیگ کی جانب سے ڈاکٹر ندا علی، آزاد امیدوار ڈاکٹر سید شاہ حسن اور کے یو ٹی ایف کے سید غفران عالم امیدوار ہیں ، تاہم ڈاکٹر سید شاہ حسن ڈاکٹر ندا علی کے حق میں بیٹھ گئے ہیں اور ڈاکٹر ندا علی کی شہرت اساتذہ کے مسائل میں ہمیشہ متوازن رہی ہے ۔

اسی طرح لیکچررز کی نشست پر ٹیگ کے امیدوار ڈاکٹر کاشف ریاض ، آزاد امیدوار سید ناصر اختر اور کے یو ٹی ایف کی شُمائلہ صمد خان میدان میں ہیں ۔ قائم مقام رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی، جو ریٹرننگ افسر بھی ہیں، نے امیدواروں کی حتمی فہرست کی باضابطہ توثیق کر دی ہے ۔

اس وقت جامعہ کراچی میں اساتذہ کے مایین ہونے والے اس مقابلے کو خوب ڈسکس کیا جا رہا ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین