لاہور : لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ(ف) نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی تھی ، جس میں ناکامی پر طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگیں بھی ٹوٹ گئی ہیں ۔
یونیورسٹی کی سیکورٹی کی بہتری کیلئے بند کر دی گئی ہے ، کلاسز آن لائن کر دی گئی ہیں ، اسٹاف ،طلبہ شدید غمزدہ ہیں ۔ اس حوالے سے 7 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ اقدام ذاتی فعل قرار دیا جا رہا ہے ،
لڑکی نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی تھی ۔ انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔ 21 سالہ لڑکی ڈی فارمیسی کی طالبہ ہے ۔
اس سے قبل بھی یونیورسٹی کے ڈی فارمیسی کے ہی ایک طالب علم نے خودکشی کی تھی۔ لڑکی کے سر میں چوٹیں آئی ہیں، لڑکی کے دونوں پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں ، جس کے باعث لڑکی کو فوری طور پر آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طالبہ کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ۔
اس حوالے سے رجسٹرار یونیورسٹی علی اسلم نے یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف واضح کر تے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ پر انتظامیہ ، فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس غم زدہ ہیں ۔اور کمیٹی بنا دی گئی ہے جو واقعہ کا تعین کرے گی ۔

