کراچی : دارالعلوم ذکریا کربوغہ شریف کے شیخ الحدیث حضرت مولانا پیر سید مختار الدین شاہؒ کی وفات کے بعد ان کے بیٹے مفتی زبیر شاہ کو تحریک ایمان و تقوی کی قیادت سونپ دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مولانا زکریا کاندھلویؒ کے خلیفہ مولانا پیر سید مختار الدین شاہؒ کی وفات کے بعد دارالعلوم کربوغہ شریف میں شیخ الحدیث حضرت مولانا سعید اللہ شاہ کی سرپرستی میں تحریک ایمان و تقوی کی مرکزی شوری کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں مشاورت سے سید مختارالدین شاہؒ کے فرزند مفتی زبیر شاہ کو تحریکِ ایمان و تقویٰ کی قیادت سونپی گئی ہے ۔

