Monday, February 2, 2026
صفحہ اولNewsجامعہ این ای ڈی کے شعبہ کیمسٹری کے تحت ایک روزہ ماحولیاتی...

جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کیمسٹری کے تحت ایک روزہ ماحولیاتی سیمینار منعقد

کراچی : جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کیمسٹری کے تحت ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت پرووائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کی جب کہ مہمان اسپیکر ڈاکٹر حیدر علی خواجہ تھے ۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوۓ پرووائس چانسلر ڈاکٹر نعمان کا کہنا تھا کہ جین ذی کہلانے والی موجودہ نسل ماحولیات کے حوالے سے اپنا عملی کردار ادا کرے تو منزل دور نہیں کہ ماحول کی بہتری ہو سکے ۔

طلبہ اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر علی خواجہ کہنا تھا کہ ماحولیات کی بہتری کے لیے انفرادی و اجتماعی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ قوانین موجود ہیں، اطلاق کا فقدان اصل مسئلہ ہے۔

انہوں نے زُور دیاکہ سخت بین الاقوامی قوانین کا نفاذ اور ان پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ کراچی جیسے بڑے شہر کو بہتر ماس ٹرانزٹ منصوبے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سورج اور ہوا سے حاصل ہونے والی توانائی کا استعمال کریں۔ ذاتی گاڑیوں کا استعمال کم کریں، کارپولنگ کی طرف توجہ دیں، زیادہ سے زیادہ درخت لگایں، انفرادی سطح پر باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہننیں، جسم کو ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچائیں اور کیمیکلز کا استعمال کم کریں۔

اس موقعے پر اختتامیہ سے خطاب کرتے ہوۓ ڈاکٹر شازیہ پروین نے ایک جانب مہمان اسپیکر ڈاکٹر حیدر علی خواجہ کا شکریہ ادا کیا تو دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے علمی تبادلے ماحولیاتی چیلنجز کے مؤثر حل کے لیے آگہی اور پالیسی پر مبنی اقدامات کو مضبوط بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس موقعے پر ڈین ڈاکٹر مرزا محمود علی، رجسٹرار غضنفر حسین، چیئرپرسن ڈاکٹر نزہت ارشد سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین