کراچی : انٹر میڈیٹ کی جانب سے طلبہ کی سہولت کیلئے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے سائنس پری میڈیکل اور پری انجنیئرنگ ، جنرل اور کامرس کے ماڈل پیپز جاری کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت اور وژن کے تحت طلبہ کی سہولت اور امتحانات کی بہتر تیاری کا موقع فراہم کرنے کیلئے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور کامرس گروپس کے پرچوں کے نئے ماڈل پیپرز جاری کر دیئے ہیں۔
طلبہ یہ ماڈل پیپرز انٹربورڈ کراچی کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امسال انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس میں شامل مضامین کمپیوٹر سائنس، میتھمیٹکس، کیمسٹری، فزکس، بوٹنی اور زولوجی کے پرچے ای مارکنگ اور او ایم آر کے تحت لیے جائیں گے جو امتحانی عمل میں شفافیت، رفتار اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کیلئے اہم قدم ہے ۔

