Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsراجا ناصر عباس کی یونیورسٹی کو ٹی ٹی پی کی جانب سے...

راجا ناصر عباس کی یونیورسٹی کو ٹی ٹی پی کی جانب سے دھمکی

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی کے سینیٹ میں نامزد قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی ہے۔

خوارج کی دھمکی پر مجلس وحدت المسلمین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی الرٹ سکیورٹی‘ پولیس ناکوں اور سخت حفاظتی دعووں کے باوجود ایک ہائی پروفائل دہشتگرد وفاقی دارالحکومت میں دندناتا پھر رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد پولیس اور متعلقہ سکیورٹی ادارے اس سنگین واقعے کا فوری اور سخت نوٹس لیں اور ملوث دہشت گرد عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین