Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsکالج اساتذہ ترقیوں سے محروم ،چیف ڈی پیز اور لائبریرینز کے آرڈرز...

کالج اساتذہ ترقیوں سے محروم ،چیف ڈی پیز اور لائبریرینز کے آرڈرز کا اجراء نہ ہو سکا

کراچی : سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سندھ کے کالج اساتذہ ترقیوں سے محروم ،جبکہ ترقی پانے والے چیف ڈی پیز اور لائبریرینز کے پوسٹنگ آرڈر بھی جاری نہیں ہو سکے، صوبے بھر کے آدھے سے زیادہ کالجز مستقل پرنسپل/ ڈی ڈی او سے محروم، کالجز کھنڈر بنتے جا رہے ہیں، وزیر تعلیم سندھ کے اعلان کے باوجود فائیو ٹیئر فارمولا سردخانے کی نذر، پیر (آج) سیکرٹری کالجز سے ملاقات کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس، سیکرٹری جنرل غلام مصطفیٰ کاکا، دیگر رہنماؤں پروفیسر مشتاق پھلپوٹو، محمد عدیل خواجہ، عبد الحلیم درس، شبانہ افضل، ڈاکٹر ملہار سندھی، سید جڑیل شاہ، پروفیسر آصف منیر، خرم رفیع، زکیہ ٹالپر، پروفیسر لعل سوہو، پروفیسر افشین پیرزادو، ڈاکٹر وکرم کمار، حسن میربحر، پروفیسر شوکت علی سموں، عبد الرشید ٹالانی، نہال اختر, غفران اللہ بلوچ، مرتضیٰ سولنگی، احمد علی خان، سانول گھوٹو، کنول مجتبیٰ، محمد جمال، شفق زہرا عدنان اللہ خان، سید وسیم شاہ، صدیق پنھور و دیگر نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے ۔

مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے محکمہ کالج ایجوکیشن کو شروع دن سے کبھی سنجیدہ نہیں لیا، خوش قسمتی سے اگر کوئی اچھا سیکرٹری کالجز تعینات ہو جائے تو اسے کچھ ہی ماہ میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ جس سے سندھ کے کالجز، طلبہ اور اساتذہ عدم توجہی کا شکار ہوتے چلے آرہے ہیں۔ سندھ کے آدھے سے زیادہ کالجز میں نہ تو مستقل پرنسپل ہے نہ ہی ڈی ڈی او جس سے کالجز کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔

کالجز میں چپڑاسی اور سویپر نہ ہونے کے سبب طلبہ گندگی میں بیٹھنے پر مجبور تو دوسری جانب سندھ کے کالج اساتذہ ترقیوں سے محروم ہیں۔ محکمہ کالج ایجوکیشن نے نااہلی کی انتہا کردی، گریڈ 18 تا 20 کی مجموعی طور پر ہزاروں سیٹیں خالی ہونے کے باوجود نہ میل لیکچررز کی ترقی کے لیے ڈی پی سی کا انعقاد ہو سکا، جبکہ سلیکشن بورڈ ون اور سلیکشن بورڈ ٹو ہونے کے باوجود کالج اساتذہ اگلے گریڈ ترقی پانے سے محروم رہے، یقیناً اس کی زمہ داری محمکہ کالج ایجوکیشن پر ہی عاید ہوتی ہے۔

سپلا کے رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ کالج ایجوکیشن کی عدم توجہی کے سبب گریڈ انیس میں ترقی پانے والے چیف ڈی پیز اور چیف لائبریرین کے پوسٹنگ آرڈر جاری ہو سکے ہیں اور نہ ہی ڈی پیز اور لائبریرینز کی 5 ماہ گزرنے کے باوجود ڈی پی سی کے منٹس جاری ہوسکے ہیں۔

سپلا کے رہنماؤں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر تعلیم سندھ کے صوبائی اسمبلی میں واضح اعلان کے باوجود کالج اساتذہ کے دیرینہ مطالبے فائیو ٹیئر فارمولا پر کوئی پیش رفت تو درکنار، اسے سرخانے کی نذر کر دیا گیا ہے۔

سپلا کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کالج اساتذہ کو اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے خوار ہونا روز کا معمول بن چکا ہے۔ سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ پیر (آج) کو سیکرٹری کالجز سے سپلا کا وفد ملاقات کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کرے گا، جس کے بعد جمعرات 8 جنوری کو سپلا کی ہائی پاور کمیٹی کے اجلاس میں احتجاجی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین