Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsکالجز کے اساتذہ بلاول ہاؤس پر احتجاج سے قبل پیر کو پریس...

کالجز کے اساتذہ بلاول ہاؤس پر احتجاج سے قبل پیر کو پریس کانفرنس کریں گے

کراچی : کالجز کی زبوں حالی، تعلیم نظام کے بگاڑ، فائیوٹیئر فارمولا اور کالج اساتذہ کی ترقیوں میں رکاوٹوں، کالجز میں پرنسپلز/ڈی ڈی او کی عدم تقرری سمیت دیگر مسائل کے پیشِ نظر سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔

احتجاجی تحریک کو شروع کرنے سے قبل ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایک بار پھر اپنے مطالبات اعلی حکام تک پہنچانے کے لئے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس پریس کانفرنس میں سندھ بھر کے کالجز کے اساتذہ کی نمائندگی موجود ہو گی ۔

یہ احتجاجی دھرنا 12 فروری کو بلاول ہاؤس کے باہر ہو گا ۔ اس سے قبل اہم پریس کانفرنس پیر 12 جنوری 2026 کی دوپہر 2 بجے کی جائے گی ۔ پریس کانفرنس گورنمنٹ ایس ایم آرٹس و کامرس کالج کراچی میں رکھی جا رہی ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین