Monday, March 9, 2026
صفحہ اولNewsاسکول بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، تعلیمی دن کم کیے جائیں...

اسکول بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، تعلیمی دن کم کیے جائیں : سید طارق شاہ

کراچی : چیئرمین اے پی ایس ایم اے سندھ سید طارق شاہ کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، تعلیمی دن کم کیے جائیں ۔

چیئرمین اے پی ایس ایم اے سندھ سید طارق شاہ نے مذید کہا کہ آن لائن تعلیم پاکستان کے بیشتر اسکولوں اور والدین کے لیے قابلِ عمل نہیں ۔لوڈشیڈنگ اور وسائل کی کمی کے باعث آن لائن تعلیم مؤثر نہیں ہو سکتی ۔

کووڈ کے تجربے نے ثابت کیا کہ آن لائن تعلیم ناکام رہی ۔ حکومت توانائی بچت کے لیے اسکول بند کرنے کے بجائے چار دن تعلیمی ہفتہ کرے ۔  تعلیم کا تسلسل متاثر نہ کیا جائے، حکومت متبادل حکمت عملی اپنائے ۔

طارق شاہ نے مذید کہا کہ اسکول بندش کے فیصلے سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ۔اسٹیئرنگ کمیٹی میں مشاورت کے بعد سندھ میں حتمی فیصلہ کیا جائے ۔ ایندھن بحران کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں ۔ سندھ کے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین