Friday, January 16, 2026
صفحہ اولNewsیونیورسٹی آف لاہور کے طالبعلم کی موت پر واقعے کی تحقیقات جاری

یونیورسٹی آف لاہور کے طالبعلم کی موت پر واقعے کی تحقیقات جاری

کراچی : یونیورسٹی آف لاہور میں پانچویں سمسٹر کے ایک طالبعلم نے ہفتہ کے روز جامعہ کی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

طالبعلم فیکلٹی آف فارمیسی میں زیرِ تعلیم تھا اور کمّالیہ کا رہائشی تھا۔ وہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، طالبعلم گھریلو مسائل کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

حادثے کے بعد طالبعلم کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم شام 7 بجے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سوشل میڈیا پر کچھ گمراہ کن اطلاعات گردش کرتی رہیں کہ طالبعلم تاحال زندہ ہے، مگر یہ خبریں غلط ثابت ہوئیں۔

واقعے کے بعد طلبہ میں مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔ بعض طلبہ نے دعویٰ کیا کہ طالبعلم کو کم حاضری کی بنا پر امتحان دینے کی اجازت نہیں دی گئی، اور ممکنہ طور پر تعلیمی دباؤ نے بھی اس کی ذہنی حالت پر اثر ڈالا۔ تاہم، یونیورسٹی انتظامیہ نے ان تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ طالبعلم پر ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی تھی۔

ایک اور دعویٰ یہ سامنے آیا کہ طالبعلم کو یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر سے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس پر وضاحت دیتے ہوئے یونیورسٹی حکام نے بتایا کہ طالبعلم کو نیورو سرجری کی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایسی سہولت موجود ہے اور یونیورسٹی کا اس ہسپتال کے ساتھ باضابطہ معاہدہ بھی ہے۔

یونیورسٹی نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو پیر کے روز اپنا اجلاس منعقد کرے گی اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ طالبعلم کی نماز جنازہ آج صبح اس کے آبائی علاقے کمّالیہ میں ادا کی گئی، جہاں اہل خانہ، دوست احباب اور اہلِ علاقہ نے شرکت کر کے مرحوم کو آخری الوداع کہا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین