جامعہ کراچی میں انرولمنٹ اور رجسٹریشن سیکشن میں پبلک ڈیلنگ 30 اگست تک معطل رہے گی۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹرسید ظفرحسین کے مطابق انرولمنٹ ورجسٹریشن سیکشن کی نئی عمارت میں منتقلی کی وجہ سے انرولمنٹ ورجسٹریشن سیکشن میں پبلک ڈیلنگ30 اگست 2023 ء تک معطل رہے گی۔
تمام طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ رجسٹریشن / انرولمنٹ کارڈ اورانٹرمیڈیٹ کی مارکس شیٹ کے حصول،مائیگریشن اوررجسٹریشن کارڈ/ انرولمنٹ کارڈ کے اجراء اوردیگردستاویزات کے لئے 30 اگست 2023 کے بعد رجوع کریں۔

