Wednesday, January 21, 2026
صفحہ اولتازہ ترینوزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کا بسم اللہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول...

وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کا بسم اللہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ہجرت کالونی اور پرائمری اسکول کینٹ کا اچانک دورہ

کراچی : وزیر تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین کا کراچی کے اسکولز اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر برہمی کا سخت اظہار ، صوبائی وزیر رعنا حسین نے بسم اللہ گورنمینٹ بوائز پرائمری اسکول ہجرت کالونی اور گورنمنٹ پرائمری اسکول کینٹ 2 کا دورہ کیا ۔

 

وزیر تعلیم نے اسکول انتظامات کا جائزہ لیا اور طالب علموں سے ملاقات کی ۔ بسم اللہ گورنمینٹ بوائز پرائمری اسکول ہجرت کالونی کے دورے کے دوران صوبائی وزیر نے تدریسی عمل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

 

گورنمینٹ پرائمری اسکول کینٹ 2 کی کاکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ صوبائی وزیر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔  صوبائی وزیر نے گورنمینٹ پرائمری اسکول کینٹ 2 میں صفائی ستھرائی اور کارپورل پشنمینٹ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

 

کلاسز میں لکڑیوں کی موجودگی اس بات کا اشارہ ہے کہ یہاں بچوں پر تشدت کیا جاتا ہے۔ سندھ میں کارپورل پنشمینٹ قانونی جرم ہے، بچوں کو صحتمند ماحول میں کی بہتر طرح سے سکھایا جا سکتا ہے۔  صوبائی وزیر کی ہدایت پر گورنمینٹ پرائمری اسکول کینٹ 2 کے دو اساتذہ کو ایکسپلینیشن لیٹر جاری۔

 

گورنمینٹ پرائمری اسکول کینٹ 2 میں ارلی چائیلڈ ایجوکیشن کی کلاس کی انتظامات ٹھیک نہ ہونے پر بھی ارلی چائیلڈ ٹیچر کو بھی ایکسپلینیشن لیٹر جاری۔ صوبائی وزیر نے گورنمینٹ پرائمری اسکول کینٹ 2 کے ہیڈماسٹر کی سرزنش کرتے ہوئے اسکول کی حالت بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر تعلیم نے اسکول میں مرمت کے کا میں سست روی کا بھی نوٹس لیا۔

 

رعنا حسین نے متعلقہ ایجوکیشن ورکس افسران سے فون پر رابطہ کر کے اسکول کا کام جلد مکمل کرنے کے بھی احکامات دیے۔ صوبائی وزیر رعنا حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکول، کالجز اور محکمہ تعلیم کے آفیسز کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جاۓ گا ۔ اسکول، کالجز اور آفیسز کی کاکردگی بہتر نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی جاۓ گی۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین