Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینمیٹرک بورڈ، رواں برس عملی امتحانات گزشتہ نصاب کی بنیاد پر لئے...

میٹرک بورڈ، رواں برس عملی امتحانات گزشتہ نصاب کی بنیاد پر لئے جائیں گے، حور مظہر

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر کے مطابق نویں و دسویں جماعت (سائنس و جنرل گروپ) کے سالانہ عملی امتحانات2023ء کیلئے بورڈ کی جانب سے 2022ء میں جاری کردہ نصاب کے مطابق ہی لئے جائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نصاب جلد ہی دوبارہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر جاری کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:زرعی شعبہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل ہے، زرعی ماہرین

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی فیصلے کی روشنی میں تمام نظری مضامین کے سالانہ امتحانات 2023ء نہم و دہم جماعت(سائنس و جنرل گروپ) ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی پرچہ جات کا 20 فیصد حصہ معروضی (لازمی) کثیر الانتخابی سوالات، 40 فیصد مختصر جواب کے سوالات اور 40 فیصد بیانیہ جواب کے سوالات پر مشتمل ہوگا۔

 

اس سلسلے میں بورڈ کی جانب سے جنوری کے آخری ہفتے میں ایک ورکشاپ منعقد کر کے نئے ماڈل سوالیہ پیپرز کا اجراء کر دیا جائے گا۔ جو کہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کر دیا جائے گا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین