Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینزرعی شعبہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل ہے،...

زرعی شعبہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل ہے، زرعی ماہرین

ٹنڈوجام(پریس رلیز) زرعی ماہرین نے زرعی شعبے کو ملک کو مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کا واحد حل قرار دیتے ہوئے، خوراک کے تحفظ کیلئے شہری اور جدید زراعت کو فروغ دینے پر زور دیا ہے، جبکہ زرعی پیداوار کی ایکسپورٹ کیلئے زرعی شعبے کی ترقی پر توجھ دینے کی تجویز دی ہے۔

 

منگل کے روز سندھ زرعی یونیورسٹی کی کراپ پراڈکشن فیکلٹی میں شعبہ کراپ فزیالوجی کے زیر انتظام ” موسمیاتی تبدیلی کے تحت پائیدار خوراک کی پیداوار” کے عنوان کے تحت دوروزہ ھائڈروپونگ پر تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

 

سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا موجودہ حالات میں انڈسٹری اور سروسز کے شعبوں سے جلد معاشی نتائج حاصل کرنا مشکل ہوگا، لیکن زرعی شعبے کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایکسپورٹ اور خوراک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسکائوٹنگ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول کی یاد میں پروگرام کا انعقاد

اس لئے اب تمام تروسائل کو استعمال کرنے کا وقت ہے، اور شہری اور جدید زراعت پر عمل ناگزیر ہے، انہوں نے کہا ہائڈروپونک ایگریکلچر سے 90 فیصد پانی بھی بچایا جاسکتا ہے، اب نہری زراعت کے بجائے ایرڈ ایگرکلچر اور اربن ایگریکلچر جیسی جدید زرعی طریقے اپنانے ہونگے، کراپ پراڈکشن فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر نے کہا ھائیڈروپونک کیلئے یونیورسٹی کے تھرڈ اور فائنل ایئر کے طلباو طالبات کیلئے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے، تاکہ ھائیڈروپونگ کے ذریعے تازی سبزیاں اور فروٹ شہروں میں بھی اگائے جاسکیں،اور زراعت کو کمرشیل بنیادوں پر توسیع دینے ہوگی۔

 

اس ضمن میں نوجوانوں کی تربیت کے ساتھ ھائیڈروپونک یونٹ بھی کمرشیل بنیاد پر تیار کرنے ہونگے، پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراھیم کیریو نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتی ہوئی آبادی اور معاشی خطرات کی وجہ سے خوراک کی کمی کے خطرات کا سامنہ لاحق ہے۔

 

اس لئے زراعت کے جدید اور متبادل ٹیکنالوجی پر تجربات کرنے ہونگے، اس موقع پر تربیت کی بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر نذیر چاچڑ نے کہا سیم زدہ، بیابانی علاقوں اور کم زرعی زمینی وسائل کے باوجود ھائڈروپونک ٹیکنالوجی کے ذریعے خوراک کی کمی کے مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے، جبکہ اس ٹیکنالوجی کو کمرشیل بنیادوں پر توسیع دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات میں 5 لاکھ سے زائد طلبہ کی شرکت

تقریب کے دوران ڈاکٹر اعجاز علی سومرو ڈئریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر اعجاز احمد سومرو چیئرمین ایگرونومی ڈپارٹمینٹ، ڈاکٹر شاھنواز مری، ڈاکٹر سلیم سرکی، ڈاکٹر عرفانہ بھٹی، ڈاکٹر صبا عنبرین میمن، ڈاکٹر نورالنساء میمن، ڈاکٹر شھنیلا اور دیگر بھی موجود تھے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین