Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ تریناعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے لیٹ فیس کیساتھ امتحانی فارم جمع کروانے...

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے لیٹ فیس کیساتھ امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبہ کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2022ء کے سائنس گروپ (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل)، کامرس ریگولر و پرائیویٹ، آرٹس ریگولر و پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے امیدواروں کیلئے بروز پیر 23 جنوری 2023ء سے بروز جمعرات 26 جنوری 2023ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کروانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

 

درج بالا گروپس کے ریگولر اور پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم اور فیس متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کی لائبریری میں قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایف اے او کے تحت 4 روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام ہوگیا

ریگولر طلبہ کیلئے امتحانی فارم کی اپنے کالج کے پرنسپل سے تصدیق کروانا لازمی ہوگا جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم اور دستاویزات کی تصدیق گریڈ 17یا زیادہ کے کسی سرکاری افسر سے کروائیں گے۔

 

امتحانی فارم کے ساتھ آخری مارکس شیٹ کی فوٹوکاپی، انرولمنٹ/رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی لگانا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: عدالت نے نصابی کتب میں غلطیوں پر اعلیٰ تعلیمی افسران کو طلب کرلیا

طلبہ انٹربورڈ کراچی کی دی گئی سہولت سے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے، طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کی انکوائری میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔

 

بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس ضبط کرلی جائے گی۔طلبہ امتحانی فارم او ر فیس واؤچر بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین