Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ تریناقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام جامعات کے سرکردہ فیکلٹی ممبران کیلئے ورچوئل...

اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام جامعات کے سرکردہ فیکلٹی ممبران کیلئے ورچوئل امیجین ایتھیکل (AI) ویبینار کا انعقاد

کراچی ( ) 11 ممتاز پاکستانی یونیورسٹیوں کے سرکردہ فیکلٹی ممبران کا ایک ورچوئل امیجین ایتھیکل آرٹیفیشل انٹیلی جَنس (AI) ویبینارمیں ایجوکیشنل فیوچر پر گفتگو کرنے کے لیے شرکت کی،

 

جس کا مقصد پاکستان میں اعلیٰ تعلیم پرآرٹیفیشل انٹیلی جَنس(اے آئی)کے اثرات اوراخلاقیات کی اہمیت پراظہار خیال کیا گیا۔

 

اس ویبینار کا انعقادامیجین انسٹیٹیوٹ آف فیوچر اسٹڈیز کے بانی ڈائریکٹر اور سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شمس حامد نے کیا ۔

مزید پڑھیں:سماجی تبدیلی میں ادب مرکزی کردار ادا کرتاہے۔۔چانسلر جاوید انوار

انھوں نے کہاکہ انسانی اقدار کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ تعلیم اور تحقیق میں( AI) کے لیے ایک اخلاقی فریم ورک تیار کرنے کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک کنسورشیم بنانے کی ضرورت ہے جس کی آج تجویز پیش کررہا ہوں اوراس جدیدیت کے دور میں طلباءو طالبات کوآرٹیفیشل انٹیلی جَنس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔

 

میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہدہ جبار نے تعلیم میں AI کے استعمال کے لیے پالیسی تیار کرنے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ساتھ مل کر کام کرنے والی یونیورسٹیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

 

حبیب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ جمال نے کہا کہ ہمیں اپنے خیالات کے تبادلے اور تعلیم میں AI کے بڑھتے ہوئے استعمال سے پیدا ہونے والے چیلنجوں اور خدشات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے فورمز بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ: آن لائین تعلیم کے سلسلے میں اہم پیش رفت زوم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرئے گا

ضیاءالدین یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ رخشندہ کوکب نے طلباءاور فیکلٹی کو زیادہ سے زیادہ جدت سے کام کرنے کے لیے AI کو استعمال کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

AKU-IED کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر ساجد علی نے اعلیٰ تعلیمی اداروںکو جدت کو اپنانے اورآرٹیفیشل انٹیلی جَنس کو تدریسی اور تشخیصی طریقوں میں انسانی ذہانت کو بڑھانے کے لیے ایک ٹول کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ نوجوان نسل و دیگر اشخاص اس ٹیکنالوجی سر فائدہ اٹھا سکیں۔

 

اس ویبینار میں جامعہ کراچی، زیبسٹ یونیورسٹی، IOBMیونیورسٹی،آئی بی اے سکھر، وفاقی اردو یونیورسٹی، نوٹر ڈیم انسٹی ٹیوٹ اور آغا خان یونیورسٹی اور دیگر کے شرکاءنے بھی شرکت کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین