Saturday, March 21, 2026
صفحہ اولتازہ ترینانجمن اساتذہ کی اپیل پر ہڑتال کے پہلے روز تدریسی عمل کا...

انجمن اساتذہ کی اپیل پر ہڑتال کے پہلے روز تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ

انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کی اپیل پر آج اساتذہ نے تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ اس سلسلے میں انجمنِ نے ایک رابطہ مہم شروع کی جساور آفیسرز اور ملازمین کے ساتھ کراچی یونیورسٹی اسٹاف کلب میں ایک مشاورتی اجلاس دن 11بجے اور طلبہ کے نمائندوں کے ساتھ دن ڈیڑھ بجے اسٹاف کلب میں منعقد کیے گئے۔

 

جن میں اساتذہ نمائندوں کے ساتھ ساتھ بہت بڑی تعداد میں نمائندوں نے شرکت کی. افسران اور ملازمین کی تمام منٹجب ایسوسیشنز اور تنظیموں نے شرکت کی اور اساتذہ کے سلیکشن بورڈ اور مالی مسائل کو یونیورسٹی کا مسئلہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:سرسید یونیورسٹی اور الکرام ٹاول کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے انجمن اساتذہ کے معتمد ڈاکٹر فیضان الحسن نقوی نے صورتِ حال کی سنگینی کا ذکر کیا اور سلیکشن بورڈ نہ ہونے کی وجہ اختیار نہیں بلکہ نیت کو قرار دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ انجمنِ اساتذہ گزشتہ چار سال سے لیو انکیشمنٹ ، ملازمین کی پروموشن, پے فکسیشن ، ریٹائرڈ ڈائریکٹر سے متعلق ملازمین اور افسران کی ہر جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے ابھی گزشتہ اکتوبر ڈائریکٹر فنانس کی برطرفی کے لئے آفیسرز اور ملازمین کے ساتھ مکمل ہڑتال بھی کر چکی ہے۔ ہمیں جانتے ہیں کہ انجمنِ اساتذہ کی جدوجہد میں ملازمین اور افسران ساتھ کھڑے ہیں آج کا اجلاس اس کا مظہر ہے۔

 

انہوں مزید کہا کہ اساتذہ، آفیسرز ملازمین اور طلبہ کے مسائل بڑے اسکیل پر بد انتظامی کا مظہر ہیں۔ انہوں نے تمام آفیسرز اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور ملازمین ، آفیسرز اور اساتذہ کو ایک اکائی قرار دیا۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: معروف شاعر امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

انصاف پسند گروہ کے صدر افتخار احمد نے کہا کہ اس احتجاج کو جاری رہنا چاہئے اور اس سلسلے میں ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام پرزور دیا۔

 

یونائیٹڈ آفیسرز کے معتمد منیر بلوچ ، ملازمین اتحاد کے وقار علی، وائس آف سینٹر کے سفیر ، مشترکہ گروپ کے نصیر احمد، یونائٹڈ آفیسر کے جلیس احمد نے ماضی کی تلخیوں کی بھلا کر ایک ساتھ اس جدوجہد میں حصّہ لینا چاہئے۔تمام رہنماؤں نے اساتذہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ہر ہڑتال میں مکمل ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین